بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ممتاز امریکی ماہرِ سیاسیات فرانسس فوکویاما لکھتے ہیں:
دوسری اور آخری قسط:
ٹرمپ نے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کمزور کرکے، بے سود تجارتی جنگیں شروع کر کے، سائنسی تحقیق کے لئے فنڈز میں کٹوتی کر کے، یونیورسٹیوں کو نشانہ بنا کر، اور امریکی معاشرے میں تقسیم کو گہرا کر کے، بیجنگ کے مقابلے میں واشنگٹن کی حیثیت کافی حد تک کمزور کر دی ہے۔
حال ہی میں ہونے والے امریکی انتخابات میں، امریکی عوام کے ایک بڑے حصے نے ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا، جس کے نتیجے میں ریپبلکن پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرمپ کو خوش کرنے یا اپنی طرف کرنے کے لئے، چینی رہنماؤں کو تجارت، مصنوعی ذہانت (AI)، یا مغربی ایشیا کی صورتحال کے حوالے سے کوئی بڑی رعایت دینے کی بھی ضرورت نہیں ہے؛ محض ہوائی اڈے پر اس کا استقبال کرنا اور اس کے ساتھ کسی بادشاہ جیسا برتاؤ کرنا ہی کافی ہے۔
اینویڈیا (Nvidia) اور قومی سلامتی پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا
اینویڈیا (Nvidia) کے سی ای او جینسن ہوانگ سے متعلق معاملے میں ٹرمپ کا رویہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ وہ کس طرح امریکہ کے قومی مفادات پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔
ٹرمپ نے ہوانگ کی اس خواہش پر کافی نرم رویہ اختیار کیا ہے کہ وہ چین کو اینویڈیا کی جدید چپس فروخت کرنا چاہتے ہیں ـ سوائے ’بلیک ویل‘ (Blackwell) نامی انتہائی جدید چپس کے۔
اس رویے کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ کو ہوانگ کی تعریف اور خوشامد کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ نے اس منصوبے میں ملوث ہونے پر ہوانگ کی سرزنش نہیں کی جس کے ذریعے امریکی برآمدی پابندیوں کو نظر انداز کیا گیا؛ حالانکہ اس دوران چینی اداروں کو چپس فروخت کی جا رہی تھیں، جس سے انہیں اینویڈیا کی کمپیوٹنگ طاقت تک رسائی حاصل ہو گئی۔ اس طرح کا طرزِ عمل چین کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی دوڑ میں امریکہ کے ساتھ اپنے فاصلے کو کم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، بشرطیکہ چین کے رہنما ٹرمپ کے ساتھ ایسا برتاؤ کرے جیسے وہ کوئی بادشاہ ہوں۔
بین الاقوامی تعلقات میں ایک نیا نظریہ
غالباً پیوٹن اور شی جن پنگ اس بات پر حیران ہوتے ہوں گے کہ ٹرمپ کو محض کی تعریف و تمجید کی خواہش پوری کرکے اس کو اتنی آسانی سے متاثر کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کے دور میں بین الاقوامی تعلقات کا تجزیہ کرنے کے لئے، ایک نئے نظریئے پر غور کرنا ضروری ہے: ایک ایسا نظریہ جس کے تحت بڑی طاقتیں قومی مفادات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اپنے رہنماؤں کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات کے بارے میں قائم کردہ تصورات کی بنیاد پر عمل کرتی ہیں۔
شاید، جدید دنیا کے ظہور سے بہت پہلے بھی، بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ ہی اقتدار میں موجود افراد کے ذاتی مفادات سے اسی حد تک متاثر ہوتے رہے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: میثم یعقوبی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ